تارکین وطن کی خبریں
ناروے کی معروف کاروباری شخصیات چوہدری شبیر حسین مہمند چک اور ملک حنیف اعوان گلیانہ کی چوہدری اختر علی چھوکر کلاں سے اظہار تعزیت

کھاریاں ( بلال بٹ ) چوہدری شبیر حسین مہمند چک اور ملک حنیف اعوان گلیانہ کی چوہدری اختر علی چھوکر کلاں سے اظہار تعزیت ۔ تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان سوسائٹی ناروے چوہدری شبیر حسین مہمند چک اور چیف ایگزیکٹو شالیمار ریسٹورنٹ ملک حنیف اعوان آف گلیانہ کا سابق چیئرمین CPLC ضلع گجرات چوہدری اختر علی آف چھوکر کلاں سے ان کے بھائی چوہدری فرحت علی چھو کر کلاں کی وفات پر بذریعہ فون اظہار افسوس و تعزیت کیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سوگواران خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت عطاء فرمائے ۔ اور سوگوارخاندان کو صبر جمیل عطاء فرمائے ۔


واپس جائیں