تارکین وطن کی خبریں
پاکستان مسلم لیگ ن آسٹریا کے عہدیداران کی لسٹ کے بعد کوئی اور مسلم لیگ کا عہدیدار نہیں ہے (حاجی شاہد محمود)

ویانا(اکرم باجوہ)پاکستان مسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر حاجی شاہد محمود نے اپنے دستخط شدہ پریس ریلیز 6 مارچ 2017 ؁ کوپاکستان میڈیا جنگ ویانا کو جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن ویاناآسٹریا کے تمام عہدیداران کی لسٹ جا ری کی جارہی ہے اس کے علاوہ ویانا اور آسٹریا میں کوئی بھی شخص مسلم لیگ ن کاعہدیدار نہیں ہے اگر کوئی شخص اپنے آپ کو عہدیدار لکھتا ہے تو وہ غلط ہے اس کے علاوہ پاکستان مسلم لیگ ن آسٹریا کی بنیاد 2014 ؁میں رکھی گی جو کے تمام عہدیداران کے سلوک اور اتفاق سے الحمداللہ قائم ہے اور پاکستان مسلم لیگ ن آسٹریا میں غیرجانبدارراہ کر کام کرے گی اور ہر اُس تنظیم کا ساتھ دے گی جو پاکستان اور پاکستانی کمیونٹی آسٹریا کی فلاح و بہبود کے لیے اچھا کام کرئے گی ہمارا تعاون ہمیشہ سب کے ساتھ رہے گا ۔ پاکستان مسلم لیگ ن آسٹریا کے عہدیداران کی لسٹ اس طرح ہے۔صدر حاجی شاہد محمود،سینئر نائب صدر الحاج شیخ وحید احمد ،نائب صدر منیر احمد مغل،چیرمین حاجی غلام اظہر،نائب چیرمین حاجی طارق عمر،جنرل سیکر ٹری احسان اللہ فاروقی ،جوائینٹ سیکرٹری سہیل عامر ،فنانس سیکرٹری خالد محمود آرائیں ۔


واپس جائیں