تارکین وطن کی خبریں
نیدر لینڈ میں گزشتہ 42 سال سے مقیم ڈنگہ ضلع گجرات کے سپوت راجہ فاروق کو کیئر ویلفیئر سوسائٹی ڈنگہ کا سینئر وائس پریذیڈنٹ منتخب کر لیا گیا

دی ہیگ ( نمائندہ خصوصی ) نیدر لینڈ میں گزشتہ 42 سال سے مقیم ڈنگہ، ضلع گجرات کے سپوت راجہ فاروق کو کیئر ویلفیئر سوسائٹی ڈنگہ کا سینئر وائس پریذیڈنٹ منتخب کر لیا گیا ۔ فاروق راجہ ، ڈاکٹر راجہ اللہ دتہ خاں مرحوم سابق وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی ڈنگہ کے صاحبزادے اورراجہ خالد پرویز کونسلر ڈنگہ کے بڑے بھائی ہیں ۔

انہیں 2009 میں حکومت پاکستان نے ان کی سماجی خدمات کے اعتراف میں ممبر اوورسیز ایڈوائزری کونسل حکومت پاکستان نامزد کیا ۔ علاوہ ازیں پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سنٹر ہیگ کا سیکرٹری پاکستان نیدر لینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے سیکرٹری جنرل اور کشمیر پیس کونسل نیدر لینڈ کے سیکرٹری جنرل، روزنامہ جنگ اور جیو کے اعزازی نمائندے بھی ہیں ۔

گزشتہ 30 سال سے زائد عرصے سے روزنامہ جنگ لندن میں ہالینڈ کی ڈائری کے عنوان سے کالم لکھ رہے ہیں ۔ وہ اس بات پر مکمل یقین رکھتے ہیں کہ خدا تک پہنچنے کے بہت سے راستے ہیں لیکن میں نے خدا کا پسندیدہ ترین راستہ مخلوق سے محبت کو چنا۔

مختلف سرکاری اور نیم سرکاری اداروں نے راجہ فاروق کی سماجی رفاہی خدمات کے اعتراف میں حکومت سے متعدد دفعہ سول ایوارڈ تمغہ خدمت کی بھی سفارشات کی ہیں ۔ وہ گزشتہ دنوں پاکستان میں قیام کے دوران کیئر ویلفیئر سوسائٹی ڈنگہ کی سماجی رفاہی خدمات سے متاثر ہوئے اور بطور رکن شمولیت اختیار کی ۔

بعد ازاں محترم نوید احمد ملک اور دیگر سوسائٹی کے ارکان کی جانب سے سینئر وائس پریذیڈنٹ کے عہدے کو اس لئے قبول کیا کہ وہ اپنے آبائی شہر ڈنگہ کے باسیوں کی فلاح و بہبود کیلئے اپنا حصہ ڈال سکیں ۔ جوکہ وہ اپنا حق سمجھتے ہیں ۔

فاروق راجہ نے فرینڈز فاؤنڈیشن کے ممبران مرزا رشد علی ، ڈاکٹر یاسر اعجاز ، آصف جاوید ، حبیب اعظم ڈار ، حکیم عبدالجبار ، زاہد حنیف ، احسان اللہ مغل ، ڈاکٹر اعجاز احمد اور جاوید احمد شیخ کی سماجی رفاہی خدمات کو سراہا ۔


واپس جائیں