گریس ( نمائندہ خصوصی:) پاکستان کمیونٹی گریس کے 5 مارچ اتوار کو ہونے والے الیکشن کے سلسلے میں سپریم کونسل کے اراکین کی طرف سے ایک پریس ریلیز جاری کی گئی ہے جس میں انہوں نے اس بات کو واضح کیا کہ پاکستان کمیونٹی گریس کے پلیٹ فارم سے جو الیکشن ہو رہے ہیں اس میں یونان میں پاکستانی برادری کی تمام مذہبی سیاسی سماجی کاروباری بلکہ کمیونٹی کے ایک ایک فرد کی رائے اور مشاورت شامل ہے اور دوسری طرف کچھ نام نہاد خودساختہ افراد کی بند کمرے کی کبنٹ پوری برادری کو گمراہ کررہی ہے پوری قوم ان چند مفاد پرست ٹولے کی کسی بات پر کان نہ دھرےاور کل انشاء اللہ الیکشن اپنی پوری توانائی سے ہوگا تمام پاکستانی اس الیکشن کا حصہ بنے