تارکین وطن کی خبریں
قرآن اینڈ نماز سیمینار کا پاک ہاوس ریسٹورنٹ میں انعقاد.

سعودی عرب(سید شاہ خسرو جان) پاک پروفیشنلز فورم ریاض کے زیر اہتمام فہم قرآن سیمینار منعقد ہوا۔مولانا عبد المالک مجاہد اور ڈاکٹر عبدالعزیز نے خطاب کیا. صدارت عمران ظہیر نے کیا. چیف گیسٹ قائم مقام سفیر پاکستان جناب حسن وزیر صاحب تھے. پروفیشنلز میں کورس کی تکمیل پر اسناد تقسیم کی گئے

جناب فیصل علوی صاحب کے دعوت پر میں میں بھی اس خوبصورت اور پروقار پروگرام میں شامل تھا. جہاں قرآن مجید اور نماز پر تفصیل سے گفتگو کی گئی. اور ان کی اہمیت پر بہت خوبصورت انداز میں حاضرین کو آگاہ کیاگیا. اور اس کو آسان اور بامعنی بنانے کیلئے بہت ہی اچھے طریقے بتائے گئے. حاضرین مجلس کی تعداد سینکڑوں میں تھی. اس پر نور محفل تمام مکتب فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی

جس میں پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے طرف سے پاک پروفیشنل فورم الریاض، اور جمعیت اہلحدیث کے جناب مولانا عبدالمالک مجاہد صاحب اور جناب فیصل علوی صاحب کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہو. اور ان کا شکریہ ادا کرتا ہو کہ انہوں نے اہل الریاض کیلئے اس خوبصورت پروگرام کا انعقاد کیا


واپس جائیں