تارکین وطن کی خبریں
اٹلی : چوہدری ذوالفقار چھوکر اینڈ برادران کے غم میں ہم برابر شریک ہیں ، عتیق کھٹانہ

بریشیا (نمائندہ خصوصی) گجرات کے معروف سماجی سیاسی خاندان آف چھوکر کلاں کی معروف شخصیت چوہدری فرحت علی چھوکر گذشتہ روز قضائے الہی سے رحلت فرما گئے، مرحوم لال قلعہ ریستوران مانچسٹر کے ڈائریکٹر چوہدری ذوالفقار علی چھوکر اور سابق چیئرمین APLC گجرات چوہدری اختر علی چھوکر کے بھائی تھے،

اٹلی کی معروف سماجی شخصیت معروف صحافی اور نعت خواں چوہدری عتیق الرحمٰن کھٹانہ سابق جنرل سیکرٹری مسلم لیگ یوتھ ونگ اٹلی نے چوہدری ذوالفقار علی چھوکر اینڈ برادران سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم چھوکر برادران کے غم میں برابر شریک ہیں اور برادرم چوہدری فرحت علی چھوکر کی مغفرت کیلئے دعا گو ہیں، انہوں نے کہا کہ دعا ہے اللہ پاک چھوکر برادران اور دیگر لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے اور چوہدری فرحت علی کو جنت الفردوس میں جگہ نصیب کرے، آمین


واپس جائیں