تارکین وطن کی خبریں
وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کا زبیرگل پراعتماد قابل تحسین اورایک بہترین انتخاب ہے۔ ڈاکٹرامتیازاحمد

گلاسگو، سکاٹ لینڈ: (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کی جانب سے صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوکے زبیر گل کو فیڈرل کمشنراورکوارڈی نیٹروزیراعظم برائے اوورسیز مقرر ہونے پردلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ان خیالات کا اظہارسرپرست اعلی پاکستان مسلم لیگ ن سکاٹ لینڈ ڈاکٹرمیاں امتیاز احمد نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ زبیر گل ایک منجھے ہوئے اوورسیز مسلم لیگی ہیں اور وہ اوورسیزپاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں ۔ ان کی تعیناتی سے دیارغیر میں بسنے والے پاکستانیوں کے مسائل اولین بنیادوں پر حل ہونگے اور مجھے پورا یقین ہے کہ زبیر گل بلا تفریق اپنے عہدے کی ذمہ داریاں بطریق احسن نبھائیں گے۔


واپس جائیں