تارکین وطن کی خبریں
فرانس:لاہور میں میچ ہونا چاہئیے مگر اس طرح نہیں،ملک منیر احمد

فرانس(سید شاہ زیب ارشد)پیپلزپارٹی فرانس کے سابق جنرل سیکرٹری ملک منیر احمد کاکہنا ہے کہ وہ اس حق میں ہیں کہ لاھور میں میچ ھونا چاہئیے مگر اس طرح؟انہوں نے کہا کہ قابل شرم اور قابل مذمت ہے کہ انسانیت کی تذلیل اورعام آدمی کو ذلیل کر کے پنجاب اور وفاقی حکومت کیا ثابت کرنا چاہ رہی ہے؟ لاہور کو مکمل سیل کر کے ایک میچ کے لئے عوام کی زندگی اجیرن کر دی یے اور میڈیا خاموش ہے، یہ کام اگر پیپلز پارٹی کی حکومت کرتی تو تنقید کےانبار لگ جاتے کہ الامان الحفیظ،، ن لیگ کے چھوٹے بڑے سے لے کر نواز شریف تک اور ہر سیاسی جماعت کے لیڈروں نے وہ طوفان برپا کرنا تھا کہ خدا کی پناہ مگر اب سب خاموش ہیں،انہوں نےمزید کہا کہ لاہور کے عوام بے چارے خوار ہو رہے ہیں لیکن بہر حال ہم یہ تو کہہ سکتے ہیں کہ پنجاب میں مکمل امن وامان ہے۔


واپس جائیں