اسلام آباد (بیورو رپورٹ) اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کل کویت کے 2روزہ دورے پر روانہ ہونگے جہاں ان کی ملاقات امیر کویت اور اعلیٰ قیادت سے ہوگی .
وزیراعظم ہاﺅس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نوازشریف کویت کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم اور مضبوط بنانے کے حوالے سے بات چیت کریں گے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی صورت حال ، پاکستان میں سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے امور بھی زیر غور آئیں گے۔