تارکین وطن کی خبریں
پاکستان تحریک انصاف سپین نیاپاکستان پینل کے زیراہتمام انٹرا پارٹی الیکشن کے سلسلے میں ممبرشپ کیمپ کائیے چلی بادالونامیں لگایا جائے گا

بارسلونا(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف سپین نیا پاکستان پینل کے زیر اہتمام انٹرا پارٹی الیکشن کے سلسلے میں ممبر شپ کیمپ مورخہ 05 مارچ اتوار بوقت دن 11.00 بجے سے شام 20.00 بجے تک بمقام واک ان ٹریولز کائیے چلی بادالونا (مہدی کیش اینڈ کیری اور کنسوم پلاسہ آرتیگاس کے بالکل سامنے)میں لگایا جائے گا- جس میں پورا دن ممبرشپ کی جائے گی آپ تمام حضرات سے گزارش ہے کہ اپنی اور اپنے ساتهیوں کی باقاعدہ ممبرشپ کے لئے کیمپ میں تشریف لائیں اور اپنی اور اپنے ساتهیوں کی ممبر شپ حاصل کریں -ہم تمام میڈیا سے وابستہ افراد سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ ممبر شپ کیمپ کا وزٹ کریں -ہم سب مل کر عمران خان کے مشن اور نئے پاکستان کے لئے دیار غیر میں اپنا کردار ادا کریں گئے اور بنائیں گئے اک نیا پاکستان-


واپس جائیں