قومی و بینالاقوامی خبریں
پاکستان کے ایک ریسٹورنٹ میں روبوٹ ویٹر نے کام کرنا شروع کر دیا ہیں ۔

ملتان: (نمائندہ خصوصی) ٹیکنالوجی کی دنیا میں ترقی سے جہاں کئی آسانیاں پیداہوئیں، وہیں انسان کا روزگار بھی خطرے میں پڑگیا ہے اور کئی جگہوں پر روبوٹ نے انسانوں کے فرائض سرانجام دینا شروع کردیئے ہیں ، پاکستان میں بھی ایک ریسٹورنٹ میں انسان ویٹروں کی جگہ روبوٹ نے پلیٹیں سنبھال لی ہیں اور مہمانوں کی خدمت کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ ریسٹورنٹ ملتان میں ہے جہاں ایک روبوٹ کو ملازم رکھا گیا جو بطور ویٹراپنے گاہکوں کودیکھ رہاہے، کھانے سے بھرے ٹرے اٹھا کر متعلقہ میز تک پہنچاتا ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ اب آپ کو انڈے والا برگر بھی ایک روبوٹ ہی پیش کرے گا، دنیا تبدیل ہوجائے گی، انسانوں کی جگہ روبوٹ آگئے لیکن انڈے والا برگر وہی کا وہی رہے گا۔

نیوزویب سائٹ 'پڑھ لو' کے مطابق یہ روبوٹ نسٹ کے گریجوایٹ سید اسامہ نے آٹھ ماہ کی محنت کے بعد چار لاکھ روپے خرچ کرکے ایجاد کیا ۔ سید اسامہ نے بتایاکہ چینی روبوٹس سے متاثر ہوکر یہ روبوٹ بنانے کی ٹھانی اور اب وہ حیدرآباد میں بھی روبوٹ ویٹرز تعینات کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ روبوٹ مکمل طورپر پاکستان میں تیار کیا گیا، ممکن ہے کہ روبوٹ کا ریسٹورنٹس میں خدمات فراہم کرنا ان کا مستقبل نہ ہولیکن یہ آٹومیشن کی ایک جھلک ہے اور یہ ایسی چیزہے جس پر ہمیں فخر کرنا چاہیے ۔


واپس جائیں