تارکین وطن کی خبریں
پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کا اجلاس صدر ندیم خان کی زیر صدارت منعقد ہوا اہم فیصلے کیئے گے

ویانا۔(اکرم باجوہ)پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کا ایک اجلاس صدر ندیم خان کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔اجلاس میں ویانا کی پاکستانی کمیونٹی کی تنظیموں کی موجودہ صورتحال پر جائزہ لیا گیا اور مکمل مشاورت اور اور باہمی اتحاد سے فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان کی مفاد خاطر پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا سے اگر کسی پاکستانی افراد یا کسی پاکستانی تنظیم کے نمائندہ کو کوئی شکایت ہے تو ہم ہر وقت اُن سے بات کرنے کو تیار ہیں ۔ پاکستانی کمیونٹی فورم کی اطلاع کے مطابق پاکستانی کمیونٹی گروپ کی گذشتہ دنوں ایک میٹنگ ہوئی جس میں چار رکنی مذاکراتی ٹیم بنائی گئی پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا اُس ٹیم سے مذاکرات کے لیئے ہر وقت حاضر ہے اورچار رکنی مذاکراتی ٹیم جگہ اور تاریخ کا فیصلہ کرکے پاکستانی کمیونٹی فورم کو اطلاع کردئے۔


واپس جائیں