ویانا (نمائندہ خصوصی) پی ٹی آئی آسٹریا کے معروف راہنما چوہدری ناصر مجید کے نوجوان ماموں چوہدری مقصود احمد جن کی عمر 39 برس تھی، اوکاڑہ پاکستان میں ہارٹ فیل ہونے کی وجہ سے انتقال کرگے۔
چوہدری ناصر مجید کے ماموں چوہدری مقصود احمد کی وفات پرپاکستانی کمیونٹی ویانا، ای ایو پاک فرینڈ شپ آسٹریا کے صدر حاجی محمد ارشد باجوہ، چوہدری مختار احمد، حاجی رانا ریاست علی، اسد باجوہ، چوہدری ناصرالدین، حاجی شمیم اختر، پاکستان کمیونٹی فورم آسٹریا کے صدر ندیم خان ، اکرم باجوہ، پی سی سی آسٹریا کے جنرل سیکرٹری خواجہ منظور احمد، پاکستان کمیونٹی فورم آسٹریا مجلس عاملہ کے چیرمین لالہ محمدحسین خان ، مشیر خاص حاجی ملک خلیل ، پاک ایشیا ء کلچر ل آسٹریا کے چیرمین حاجی قاسم علی، مسجد البلال ویانا کے صدر الحاج محمد اکرم بٹ، سینئر نائب صدر چوہدری محمد نواز وڑائچ، پی ٹی آئی آسٹریا کے کوآرڈینیٹرعبدالسلام فرید آف سالز برگ، منہاج القرآن آسٹریا کے صدرعمران علی مغل، فنانس سیکرٹری سلیمان صدیق ، آل پاکستان پریس کلب آسٹریا کے نائب صدر غلام حسین نقوی و دیگر نے گہرئے افسوس کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ناصر مجید اور ان کے خاندان کو اتنا بڑا صدمہ برداست کر نے کی توفیق عطا فرمائے۔