تارکین وطن کی خبریں
اطالوی گورنمنٹ اس سال ایسی تمام ماﺅں کو 800 یوروکا بونس دینے والی ہے جو کسی بچے کو جنم دیتی ہیں یا کوئی بچہ گود لیتی ہے ۔ یہ بونس اٹلی میں مقیم تارکین وطن ماﺅں کو بھی ملے گا ۔

اٹلی (نمائندہ خصوصی) اطالوی گورنمنٹ اس سال ایسی تمام ماﺅں کو 800 یوروکا بونس دینے والی ہے جو کسی بچے کو جنم دیتی ہیں یا کوئی بچہ گود لیتی ہے ۔ یہ بونس اٹلی میں مقیم تارکین وطن ماﺅں کو بھی ملے گا ۔ لیکن اٹلی کے پنشن ڈیپارٹمنٹ نے اس بونس کے حصول کے لئے یہ شرط عائد کر دی ہے کہ اٹلی میں مقیم تارک وطن ماں کے پاس اٹلی کی لامحدود مد ت کا رہائشی کارڈ ہو ۔

اطالوی قانون 232/2016 کے تحت مورخہ یکم جنوری 2017ء سے ایسی تمام ماﺅں کو حکومت کی جانب سے 800 یورو کا بونس دیا جائے گا جن کے ہاں کسی بچے کی پیدائش ہوتی ہے یا وہ کوئی بچہ گود لیتی ہیں قانون کی تحت اس بونس کا فیملی کی سالانہ آمدن کے ساتھ کوئی تعلق نہیں یعنی اس بونس کے حصول کے لئے ایسی کوئی شرط نہیں کہ اتنی آمدن سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے ۔

اس بونس پر کوئی ٹیکس نہیں ہے اور یہ اٹلی کے محکمہ پنشن انپس کی جانب سے یکمشت ادا ہوگا ۔ اس بونس کے حصول کی درخواست کوئی بھی عورت اپنے حمل کے ساتویں مہینے سے ہی دے سکتی ہیں یا گود لینے کی صورت میں جس دن انہیں متنبی بنانے کی دستاویز ملتی ہے اس دن سے وہ درخواست دینے کی اہل ہیں یاد رہے کہ اٹلی میں گود لئے ہوئے بچے کے بھی وہی حقوق ہیں جو آپ کے حقیقی بچے کے ہوتے ہیں


واپس جائیں