قومی و بینالاقوامی خبریں
آپریشن رد الفساد میں مشتبہ افراد کی بلا تفریق گرفتاریاں ہورہی ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی: (آئی ایس پی آر) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہےکہ آپریشن ردالفساد کا مقصد ملک بھرمیں دہشت گردوں کے ہمدردوں کو ختم کرنا ہے اور اس میں مشتبہ افراد کی بلا تفریق گرفتاریاں ہورہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ آپریشن ردالفساد کا مقصد ملک بھرمیں دہشت گردوں کے ہمدردوں کو ختم کرنا ہے، اس نئے آپریشن میں ہی ایک پیغام ہے کہ ہمیں اس فساد کو رد کرنا ہے اور پاکستان سے ختم کرنا ہے، آپریشن میں دہشت گردوں کے سہولت کاروں کا خاتمہ کریں گے، یہ مشترکہ آپریشن ہے اس میں کارروائیاں کسی خاص صوبے کے افراد کے خلاف نہیں ہورہی ہیں بلکہ مشتبہ افراد کی بلاتفریق گرفتاریاں ہورہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں زیادہ ترآپریشن ریاست کی رٹ کو بحال کرنے کے لیے کیے گئے اور آپریشن کے ذریعے ہی ریاست کی رٹ کو بحال کیا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر آپریشن کامیاب ہوا جب کہ آپریشن ضرب عضب کا مقصد شمالی وزیرستان کی کلیئرنس تھی۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پرتمام ادارے کام کررہے ہیں، ہمیں پاکستان کے استحکام کومزید مضبوط کرنا ہے، ہم ملک میں امن واپس لے کر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سرزمین افغانستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہورہی، دہشت گردوں کو راسمیت دیگردشمن ایجنسیوں کی سپورٹ حاصل ہے، دہشت گرد کا کوئی مذہب اور کوئی صوبہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران زیادہ تر دہشت گرد مارے گئے یا افغانستان چلے گئے لیکن دہشت گرد افغانستان میں بیٹھے ہوئے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہمارا افغانستان کے ساتھ فوجی تعاون ہے، افغانستان کے ساتھ بارڈرمکینزم بہترکرنے کی ضرورت ہے اور بارڈرکھولنے کے لیے افغانستان کو بارڈر پر کچھ اقدامات کرنے چاہئیں جب کہ افغانستان خود مسائل سے گزررہا ہے اور اس نے بھی قربانیاں دی ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پی ایس ایل سمیت کوئی بھی ایونٹ ہو اگر ہمیں ٹاسک دیا گیا تو اس کو سیکیورٹی فراہم کریں گے۔


واپس جائیں


القرآن الكريم


ویڈیوز سیکشن


تصویری خبرنامہ


لاہور: سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ، چیرمین اورسیز پاکستانی کمیٹی ضلع گجرات نعمان اکبروڑائچ کو تصویر تحفہ دے رہے ہیں۔


ڈپٹی کمشنرعامر شہزاد کنگ کے ساتھ گجرات اورسیز پاکستانی کمیٹی کے چئیرمین اور ممبران کا گروپ فوٹو۔


ڈپٹی کمشنرعامر شہزاد، ضلعی چیئرمین اوورسیزکمیٹی چوہدری نعمان اکبر وڑائچ کی زیرصدارت گجرات ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔


ڈپٹی کمشنرعامر شہزاد، ضلعی چیئرمین اوورسیزکمیٹی چوہدری نعمان اکبر وڑائچ کی زیرصدارت گجرات ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔


ڈپٹی کمشنرعامر شہزاد، ضلعی چیئرمین اوورسیزکمیٹی چوہدری نعمان اکبر وڑائچ کی زیرصدارت گجرات ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔


ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرائے عالمگیر کا دورہ کیا اور مریضوں سے طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔


ڈی پی او گجرات عمر سلامت تھانہ صدر لالہ موسی کے علاقہ سے ملنے والی نامعلوم نعش کے متعلق پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔


ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کی شکایت سن رہے ہیں ۔


ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد کا علی الصباع گجرات شہر کا دورہ۔ صفای ستھرای کے کام کا جائزہ لیا۔


ڈنگہ: ڈپٹی کمشنر گجرات مہتاب وسیم اظہر اور پارلیمانی سیکریٹری داخلہ پنجاب میاں محمد اختر حیات ایم پی اے کا ٹراما سینٹر کا دورہ ۔

اشتہارات