قومی و بینالاقوامی خبریں
عدالت نے وفاقی وزیر کا سیکرٹری ظاہر کر کے عازمین حج کو لوٹنے والے ملزمہ کو قید کی سزا سنا دی ۔

اسلام آباد: عازمین حج کو لوٹنے کا ایک اور سکینڈل سامنے آگیا ، وفاقی وزیر یوسف شاہ کی سیکرٹری ظاہر کر کے عازمین حج کو لوٹنے والی جعل ساز خاتون کو 12سال قید کا حکم سنا دیا گیا ۔

اطلاعات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے اپنے آپ کو وفاقی وزیر یوسف شاہ کی سیکرٹری ظاہر کر کے عازمین حج سے کروڑوں روپے لوٹ کر فرار ہونے والی ملزمہ تسنیم فاطمہ کو 12 سال قید اور لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمہ عازمین حج کو حکومتی کوٹے سے حج کرانے کا جھانسہ دیکر پیسے بٹورتی تھی اور اس نے سینکڑوں عازمین سے کروڑوں روپے ہتھیا رکھے تھے تاہم معاملہ پولیس کے پاس آنے کے بعد ملزمہ فرار ہو گئی تھی جسے بعد میں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا اور اس حوالے سے اس پر 2 مقدمات قائم تھے جن پر آج اسے 12 سال قید اور 1لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے ۔


واپس جائیں