راولپنڈی: چھٹی مردم شماری میں پاک فوج کے کردار سے متعلق اہم اجلاس ہواہے ۔ تفصیلات کے مطابق آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہونے والے اجلاس میں لیفٹیننٹ جنرل زاہدلطیف مرزا، سیکرٹری شماریات ڈویژن شریک ہوئے جبکہ چیئرمین بیورو آف شماریات سمیت دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں مردم شماری کی تیاریوں سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیاجس میں شرکاءنے مردم شماری سے متعلق تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل زاہد لطیف مرزا نے کہا کہ آرمی چیف کی ہدایت پر مردم شماری کے عمل پر تعاون کریں گے۔